لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-30اکتوبر2007) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان گراہم سمتھ نے کہا ہے کہ ایک روزہ سیریز میں جیت ناقابل یقین ہے ،انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس قذافی کی پچ پر 233 سکور اچھا مجموعہ تھا شروع کے اووروں میں اچھی پارٹنر شپ رہی یوسف اور یونس کوالٹی کھلاڑی ہیں وہ اپنے تجربے کی وجہ سے ہمارے لئے خطرہ بنے رہے، انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان پر دباؤ بڑھایا اور پلاننگ کے مطابق کامیابی حاصل کی پاکستانی پچوں کی کنڈیشن ایسی ہے جو کسی بھی ٹیم کے لئے مشکل ہوتی ہے سیکیورٹی کے انتظامات اطمینان بخش تھی شعیب اختر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ ٹیکنگ باؤلر ہیں۔ انہوں نے کیلس اور مورکل کے کھیل کی خصوصی تعریف کی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آج واپس جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہو گی اور پہلے سے طے شدہ شیڈول کے بجائے اب لاہور سے دبئی روانہ ہو گی شیڈول کے مطابق اس نے کراچی سے روانہ ہونا تھا۔