لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی بار 5 وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر عارف بٹ بدھ کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کیخلاف 1964 ء میں میلبورن میں کھیلا تھا جو ایک یادگار میچ تھا جس میں انہوں نے 6 وکٹیں لیں تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے ان کی موت کو پاکستان کرکٹ کیلئے ایک سانحہ قرار دیا اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میں 4 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ مرحوم کو لاہور میں دفن کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نعیمی، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان، جی ایم ڈومیسٹک شفیق احمد پاپا، چیف کیوریٹر آغا زاہد، سپیشل پراجیکٹ ڈائریکٹر سلیم الطاف ، ثاقب عرفان، ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس، چیف گراؤنڈ مین حاجی بشیر، چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور میڈیا آفیسر رضا راشد نے شرکت کی۔ کرکٹ بورڈ نے مرحوم کے اکلوتے بیٹے کو مرحوم کی پنشن اور علاج معالجے کی رقم کا چیک بھی دیا