UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پاک بھارت سیریز،انڈین ٹیم فیورٹ ہے،وسیم اکرم

نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-31اکتوبر2007) دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے پیش نظر پاک بھارت سیریز میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔ پاکستانی ٹیم5 ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلنے کيلئے کل بھارت روانہ ہورہی ہے اور پہلا ون ڈي5 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائيگا۔ سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر نے دبئی کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کی طاقت یکساں نظر آرہی ہے لیکن ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کے مڈل آرڈر میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پر نہیں ہوسکتا۔ بھارتی ٹور میں وہ شدت سے یاد آئیں گے تاہم پاکستان کيلئے شعیب اختر کی واپسی نیک شگون ہے۔ انہوں نے پہلے ہی ون ڈے میں4 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی ٹیم کيلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں916 وکٹیں حاصل کرنے والے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ابھی اپنا اصل ردھم اور سوئنگ حاصل نہیں کی اور بھارت میں وہ اسے حاصل کرلیں گے جہاں تک عرفان پٹھان کا تعلق ہے وہ بھارتی کنڈیشن میں بہت اچھی باؤلنگ کرتے ہیں ، ان کی باؤلنگ میں جو جھول آیا تھا وہ دور ہوگیا ہے۔ عرفان پٹھان باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کيخلاف سیریز میں ہر دوسرا گیند لیگ بریک کی طرح کرایا لیکن ایسا صرف بھارتی پچوں پر ہوتا ہے، آسٹریلوی پچوں پر ان کو یقینا نقصان ہوگا، ان کو اپنی سوئنگ کو اور بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر بھارتی بیٹنگ کو پاکستان کے مقابلے میں مضبوط قرار دیا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.