لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-31اکتوبر2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کل دورہ بھارت کیلئے روانہ ہورہی ہے اور ون ڈے سیریز کا آغاز5نومبر سے ہورہا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی شائقین اور صحافیوؒؒں کیلئے طلب کی گئی ٹکٹیں تاحال پاکستان نہیں بجھوائیں ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان کے مطابق کہ ہم مسلسل بی سی سی آئی سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ ٹکٹ وقت پر مل سکیں تاکہ شائقین کو ویزے حاصل کرنے میں پریشانی نہ ہو.