لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01-نومبر 2007)قومی کرکٹ ٹیم فتح کا عزم لیے بھارت روانہ ہوگئی ہے ٹیم کی کمان شعیب ملک سنبھال رہے ہیں جبکہ ان کے ڈپٹی کے فرائض تجربہ کار بلے باز یونس کو سونپے گئے ہیں قومی ٹیم اس بار بھرپور تیاری اور جیت کےجذبے سے سرشار ہوکر بھارت جارہی ہے بدقسمتی سے اہم فاسٹ بولر محمد آصف انجری کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ نہیں جارہے ہیں تاہم ممکن ہے کہ وہ ابتدائی تین ون ڈے میچز کے بعد ٹیم کو جوائن کرلینگے،شعیب اختر ٹیم میں لوٹ آئے ہیں اور ان سے بہت ساری توقعات وابستہ کی جارہی ہیں واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ پانچ نومبر کو بھارتی شہرگوہاٹی میں کھیلا جائیا.