لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01-نومبر 2007) ایک کہاوت ہے کہ چور چوری سے جائے پر ہیرا پھیری سے نہ جائے،یہی کچھ حال بھارتی حکومت اور اس کے کرکٹ بورڈ کا ہے جنہوں نے پاکستانی گورنمنٹ کو اپنی مرضی سے چلانا شروع کردیا ہےآج سے چند برس پہلے جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم اور شائقین کو سر آنکھوں پر بٹھایا تھا لیکن اب جب پاکستانی ٹیم بھارت جارہی ہے تو پورے پاکستان کیلئے محض250 ٹکٹ دیئے گئے ہیں جو کہ کھلا تضاد ہےبھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایڈمنسٹر آفیسر رتنا کر شیٹھی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے ہر میچ کے لئے 250ٹکٹ پی سی بی کو دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بھارتی کر کٹ بورڈ کے چیف ایڈ منسٹریٹر آفیسر رتنا کر شیٹھی کے مطابق وہ پاک بھارت سیریز میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی شائقین کو گراؤنڈ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں لیکن بھارتی حکومت نے پاکستان کو ہر میچ کے لئے صرف اڑھائی سو ٹکٹ اور ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا وہ بھارتی حکومت کی پالیسی کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے ۔ اگر وہ پی سی بی کو ان کی خواہش کے مطابق دو ہزار ٹکٹ دے بھی دیں تو وہ ویزا کیسے لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچز کھیلنے والے مقامات کے نمبرز پی سی بی کے ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان کو دئیے ہوئے ہیں وہ وہاں فون کر کے ٹکٹ منگوائے جا سکتے ہیں اور وہ بھی اس سلسلے میں ان سینٹرز کے منتظمین سے ٹکٹ ارسال کرنے کو کہیں گے ۔