دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک02-نومبر 2007) فتح کا جذبہ لیے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ،دہلی ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیےگئے،ائیرپورٹ پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور کھلاڑیوں کو خصوصی بس سے ہوٹل لیجایا گیا ،دہلی پہچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں کی گئی غلطیوں کو ہرگز نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلں گے.