UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> وارم اپ میچ:پاکستا ن نے دہلی الیون کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

دہلی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک02-نومبر 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ بھارت کا آغاز دہلی الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں 7وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ کردیا ہے۔فیروزشاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم دہلی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شعیب اختر نے بولنگ کا آغاز کیا میچ کے دوسرے ہی اوور میں عمرگل نے ان فارم بلے باز گوتم گمبھیر کو واپس پویلین کی راہ دکھا دی۔دہلی الیون کی ٹیم مقرر ہ پچاس اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنا سکی پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر یونس خان رہے جنہوں نے 6اوور میں 26رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شعیب اختر ، عمرگل ، فواد عالم اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستانی ٹیم نے جب ہدف کا تعاقب شروع کیا تو حسب روایات محض 13رنز پر ہی پاکستان کی پہلی وکٹ کامران کی صورت میں گری جنہوں نے 5رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر عمران نذیر نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور 22گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 34رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ناقص کارکردگی کی وجہ سے نائب کپتانی سے ہاتھ دھونے والے اوپنر بلے باز سلمان بٹ کو اس بار ون ڈاؤن کی پوزیشن پر آزمایا گیا جہاں وہ مکمل طور پر کامیاب رہے اور ایک طویل عرصے بعد 83رنز کی خوبصورت اننگز کھیل کر ریٹائرڈہرٹ ہوئے۔سلمان بٹ نے اپنی باری میں 84گیندوں کا سامنا کیا جس میں ایک چھکا اور ایک 13چوکے شامل تھے اس کے علاوہ مصباح الحق نے 39اور یاسر حمید نے 33رنز بنائے۔پاکستان نے مقررہ ہدف 42ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ 5نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.