اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-نومبر2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور شہر آفاق بیٹسمین شاہد آفریدی نے نئی دہلی میں مقامی اخبار کے دورے کے دوران بھارت اور پاکستان کے مداحوں کيلئے کچھ دیر کمپیوٹر چیٹنگ کی اور مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ دہلی سے شریا کے اس سوال کے آپ 20 ٹونٹی اور ایک روزہ میں سے کس کرکٹ فارمیٹ کو پسند کرتے ہیں کہ جواب میں آفریدی نے کہا کہ \\\" آپ کو کوئی مسئلہ ہے \\\" میں تو دونوں طرح کی کرکٹ پسند کرتا ہوں لیکن میں نے دیکھا ہے کہ شائقین 20 ٹونٹی کے بعد 50 اوورز گیم کو بورنگ محسوس کررہے ہیں۔ ایک مداح کے سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ اچھا وقت بڑی تیزی سے گزر جاتا ہے جبکہ برا وقت گزرنے کا نام نہیں لیتا ۔ 2003 ء ورلڈ کپ کے بعد میں نے اپنا بوریا بستر باندھا لیا تھا اور کٹ بھی کسی کو دے دی تھی لیکن فیملی والوں نے مجھے کہا پٹھان صاحب ٹھنڈا کھاؤ اب عشق کے امتحان اور بھی ہیں اس کے بعد میں سنبھلا اور کول مائنڈ ہوگیا۔