نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-نومبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے گزشتہ روز بھارتی سٹاربیٹسمین سہواگ کے والد کی موت پر سہوگ کے گھر جاکر افسوس کیا۔ وہ ٹیم منیجر طلعت علی کے ساتھ نئی دہلی میں سہواگ کی رہائش گاہ جو نجف گڑھ میں واقع ہے گئے اور وہاں سہواگ اوران کے گھروالوں کے ساتھ رہے ،شعیب ملک بغیر اطلاع دیے سہواگ کے گھر پہنچے تو وہ سورہے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب نے کہاکہ آج سے ایک برس قبل میں بھی یہی صدمہ سہہ چکا ہوں اس لیے میرا یہ فرض تھا جو میں نے ادا کیا.