کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-نومبر 2007)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے قومی ٹیم کے دورہ بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اتوار کو ڈاکٹر نسیم اشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایمرجنسی کسی بھی صورت میں قومی ٹیم کے دورہ بھارت کو متاثر نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھارت کے دورہ پر ہے اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی سیریز میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے.