ایڈیلیڈ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-نومبر 2007) آسٹریلیا کے مستقبل کے کپتان سٹوارٹ کلارک نے سری لنکا کا صرف مرلی دھرن پر انحصار کو احمقانہ حرکت قرار دیا اور کہا کہ سری لنکن ٹیم میں متعدد ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرلی دھرن کو شین وارن کا ریکارڈ توڑنے سے روکیں گے اور ان کو ٹاپ عالمی وکٹ ٹیکر بننے کیلئے اگلی سیریز کا انتظار کرنا پڑے گا۔ سری لنکا نے انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ کھیلنے ہیں اور مرلی کو شین وارن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ سری لنکا نے دسمبر میں ہوم سیریز میں 3 ٹیسٹ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔