اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-نومبر2007) آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ ان اور میتھو ہیڈن کی ریٹائرمنٹ اب قریب ہے، اپنے ایک انٹرویو میں ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ وہ آئندہ سال ہوم کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بہت زیادہ کرکٹ کے بعد اب وہ یہ بات کرنے پر مجبور ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ لیکر اپنے اوپر سے بوجھ کو کم کریں،انہوں نے کہاکہ آئندہ اٹھارہ ماہ کے دوران آسڑیلیا نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے اور میرا خیال ہے کہ میرے لئے اتنے سخت شیڈول کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوگا، ایک سوال کے جواب میں ایڈم گلکرسٹ نے کہاکہ موجودہ دور میرے کیریئر کا اہم ترین دور ہے اور میں اس وقت یقین کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتا کہ آئندہ سال ہوم سیریز کیلئے ٹیم میں شامل ہوں گا ۔