موہالی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک08-نومبر2007) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے خواہشمند نہیں ہیں اور ان کی توجہ روایتی حریف پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز اور خاص کر آج کے میچ پر مرکوز ہے، ہربھجن سنگھ نے کہا ٹیسٹ کپتان کا انتخاب بورڈ کا کام ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو کوئی سروکار نہیں انہوںنے کہا مہندر سنگھ دھونی ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے کا کامیاب کپتان ہے اسے ہی ٹیسٹ کی کپتانی بھی سونپ دینی چاہیے۔