لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-نومبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کی کپتانی میں ایک سال کی توسیع کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ پی سی بی کی گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ تاہم نائب کپتان کی تقرری ہر سیریز میں کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو جو ذمہ داری دی گئی تھی وہ اسے عمدگی سے نبھارہے ہیں۔ ان کو اس سال دسمبر تک کیلئے کپتان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی محمد یوسف، یونس خان، شاہد آفریدی اور شعیب اختر ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور ٹیم وننگ کمبی نیشن میں تبدیل ہورہی ہے۔ یونس خان کو صرف ایک سیریز کيلئے نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ نائب کپتان سیریز ٹو سیریز مقرر کیا جائے گا۔ گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم، اعجاز بٹ، ٹیکنو کریٹس میں علی رضا، معین افضل، اسلم سنجرانی، منیر حفیظ، فاروق رحمت اللہ اور جسٹس اعجاز یوسف اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں وصال درانی، شکیل شیخ، عامر حیات روکھڑی اور میاں منیر نے شرکت کی۔ نسیم اشرف نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف کو علاج کيلئے جلد ہی آسٹریلیا بھیجا جائے گا اور بورڈ یہ بھی کوشش کرے گا کہ وہ انگلش کاؤنٹی جائن نہ کریں، اس کے بدلے ان کو لگژری پیکج آفرز کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو دوبارہ بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے معاملات کو چلانے کيلئے8 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر کمیٹی میں 2 سے تین آدمی شامل ہوں گے۔ ان میں کرکٹ کمیٹی، ڈسپلنری کمیٹی، فنانس اینڈ اکاؤنٹس کمیٹی، میڈیا اور انفراسٹرکچر کمیٹی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال قائد اعظم ٹرافی میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ معلوم نہیں، ویمنز ورلڈکپ منسوخ نہیں مؤخ