UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> سلمان بٹ کی سنچری رائیگاں،پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 46رنز سے شکست

کانپور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-نومبر2007)پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔ پاکستانی اوپنر سلمان بٹ کی سنچری رائیگاں .کانپور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے عوض 294 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم 47.2 اوورز میں 248 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یووراج سنگھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سلمان بٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ گرین پارک سٹیڈیم میں گنگولی اور ٹنڈولکر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کا سکور 10.4 اوورز میں 68 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی۔ سہیل تنویر نے ٹنڈولکر کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ انہوں نے 29 رنز بنائے۔ ان کی جگہ گوتم گمبھیر کھیلنے کیلئے آئے لیکن دوسری طرف سہیل تنویر نے گنگولی کو 39 رنز پر بولڈ کر دیا۔ گوتم گمبھیر بھی زیادہ دیر تک ٹھہر نہ سکے اور 25 رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ ان کو عبدالرحمن نے شکار کیا۔ اس طرح 129 رنز پر بھارت کی تین وکٹیں گر گئیں لیکن یووراج سنگھ اور کپتان دھونی نے چوتھی وکٹ کی رفاقت میں 100 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اور سکور 229 رنز تک پہنچا دیا۔ دھونی 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49 رنز پر شعیب اختر کا نشانہ بن گئے۔ جب ٹیم کا سکور 260 تھا تو یووراج سنگھ 77 رنز بنا کر عبدالرحمن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اوتھاپا نے 19 رنز بنائے۔ عرفان پٹھان نے 2 چھکوں کی مدد سے 7 گیندوں پر 17 اور ہربھجن سنگھ نے 10 رنز بنائے۔ سہیل تنویر نے 26، عبدالرحمن نے 58 رنز کے عوض دو دو، شعیب اختر نے 40 اور عمر گل نے 70 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ کے ساتھ شاہد آفریدی کھیلنے کیلئے آئے لیکن وہ صرف 7 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے 12 رنز بنائے۔ یونس خان بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 21 رنز بنائے۔ محمد یوسف 16 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک صرف 12 رنز بنا سکے۔ اس طرح 134 سکور پر پاکستان کی 4 وکٹیں گر گئیں۔ تاہم سلمان بٹ اور مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی اور دونوں نے پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 120 رنز کا اضافہ کیا۔ مصباح الحق کو 38 سکور پر مرلی کارتک نے بولڈ کر دیا۔ سلمان بٹ نے 118 گیندوں پر 14 چوکوں کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔ مصباح کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے بقیہ 5 کھلاڑی ٹیم کے سکور میں صرف 7 سکور کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔ سلمان بٹ نے 17 چوکوں کی مدد سے 129 رنز بنائے۔ آر پی سنگھ سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے 62 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ عرفان پٹھان، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، مرلی کارتک اور یووراج سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.