UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> جیف لاسن پاکستان کرکٹ ٹیم کےکوچ بن گئے

کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے کوچ کی دوڑ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیف لاسن نے جیت لی۔ گزشتہ روز پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی اور وہ اگلے ماہ قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ اس سے پہلے جیف لاسن پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کریں گے جن میں تنخواہ، رہائش اور دیگر مراعات کی تفصیلات طے کی جائيں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے باب وولمر کی اچانک موت کے بعد واٹمور، جیف لاسن اور رچرڈڈن کا انٹرویو کیا تھا۔ ابتدا میں واٹمور فیورٹ تھے لیکن بعد میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجر کی بھرپور سفارش پر ڈیوواٹمور اور رچرڈڈن کو ریس سے خارج کر دیا گیا۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں جیف لاسن کو باقاعدہ اطلاع کر دی اور جیف لاسن نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ جیف لاسن ان دنوں نیوساؤتھ ویلز ٹیم کے کوچ ہیں تاہم ان کو انٹرنیشنل کوچنگ کا تجربہ حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے 46ٹیسٹ میچوں میں 180 اور 79ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 88وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 8دسمبر 1989ء میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں کھیلا۔ لاسن کا کہنا ہے کہ اگر باب وولمر کی ہلاکت کے بارے میں صورتحال واضح نہ ہوتی تو وہ کبھی یہ ذمہ داری قبول نہ کرتے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ تجربہ کار واٹمور پر لاسن کو فوقیت دے کر پی سی بی نے ایک جوأ کھیلا ہے تاہم لاسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ان کو صحیح رویے کی ضرورت ہے جس کے تحت وہ مستقل مزاجی سے کھیلیں۔ گزشتہ 8برس میں 11مختلف کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کی تقرری 2سال کیلئے کی گئی ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.