لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-نومبر2007) مسلسل ناقص کیپنگ اور غیرمتاثر کن بیٹنگ کی وجہ سے قومی سلیکشن کیمٹی نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو بھارت سے وطن واپس بلانے کافیصلہ کر لیا ہےاور ان کو واپس بلانے کیلئے انجری کا بہانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ انجری کا شکار نہیں ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی ان کی عزت رکھنے کے لیے اس بہانے اسے واپس بلا رہی ہے۔ ان کی جگہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ وہ ورلڈ کپ میں قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔