UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا نے سری لنکا کوپہلے ٹیسٹ میں روندڈالا

برسبین(اُردو پوائنٹ سپورٹس ڈیسک۔12نومبر۔2007ء)عالمی چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگز اور40رنز سے سے شکست دے کر دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ناقابل شکست ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ہر شعبے میں چھائے رہے ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 551رنزپر اننگز ڈیکلئیر کردی جواب میں سری لنکا پہلی ننگز میں فالو آن کے دوسری اننگز میں300رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح مہمان ٹیم دونوں اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والاہدف حاصل نہ کرسکی ایک اننگز اور40رنز سے ہار گئی کھیل کے پانچویں روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں5کھلاڑی آؤٹ 218رنز پردوبارہ آغاز کیا تو بریٹ لی نے کسی بھی لنکن بیٹسمین کو وکٹ پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اورپوری 300رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بریٹ لی نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکن کپتان مہیلا جئے وردھنے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جواسے مہنگا پڑا جیکس،ہسی اورکلارک کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے 551رنز 4وکٹوں پر اپنی اننگز ڈکلئیر کردی مایہ ناز سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن کا چادو بھی نہ چل سکا جب سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز تو اتا پتو اور سمراویرا کے علاوہ کوئی بھی لنکن بیٹسمین عالمی چمپئن باؤلرز کا ڈٹ کرمقابلہ نہ کرسکا اتاپتو نے 51 اور سمراویرا نے 42رنز کی اننگز کھیلی سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں211رنزبنا کر فالو کا شکار ہوگئی آسٹری کپتان رکی پونٹنگ نے فالو آن کے بعد سری لنکا کو ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا اس مرتبہ وینڈورت ،کپتان جئے وردھنے اور بارش نے کچھ دیر شکست کو ٹالنے کی کوشش کی لیکن پانچویں روز جب کھیل شروع ہوا تو بریٹ لی نے سری لنکا کی باقی ماندہ پانچ وکٹیں محض72رنز کے اضافے کے ساتھ اڑا دیں اسی طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 300رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بریٹ لی میچ میں آٹھ وکٹیں لیکر مین آف دی میچ قرار پائے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ16نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.