لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سابق قومی کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے جیف لاسن کو کوچ بنائے جانے کے فیصلے کو حب الوطنی کے منافی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت حب الوطنی کے نعرے لگا رہی ہے اور دوسری طرف کرکٹ بورڈ کے سربراہ گوری چمڑی والے کو ٹیم کا کوچ بنا رہے ہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیف لاسن ناتجربہ کار کوچ ہے جسے اس کے اپنے ملک میں بھی کسی اچھی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ نہیں ہے اسے قومی ٹیم دی جا رہی ہے۔ غیر ملکی افراد پاکستان کے ساتھ کبھی بھی وفادار نہیں ہو سکتے ۔ ٹیم کی تباہی باب وولمر کے دور میں شروع ہوئی۔ جیف لاسن اسے مزید تباہ کر دیں گے ۔ جیف لاسن تو آسٹریلوی انداز میں انگریزی بولتے ہیں جو زیادہ مشکل ہے۔کھلاڑیوں کو وہ کیا سمجھائیں گے اور وہ کیا سمجھیں گے ۔