UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> شعیب اختر نے شادی کیلئے لڑکی کی تلاش شروع کردی

لکھنو(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13-نومبر2007) قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شعیب اختر نے شادی کیلئے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے ادھر دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ دورہ بھارت میں شعیب اختر نے فاسٹ بولر سر ی سانتھ کو ٹپس دیئے تاکہ وہ اپنی بولنگ کو امپروو کرسکیں ۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سری سانتھ کے ساتھ اچھا وقت گذارا اور جمنازیم میں، میں نے سری سانتھ سے کہا کہ وہ کم عمر ہیں اس لئے ابھی سے اپنی رفتار کو بڑھانے کے لئے کام کریں ۔ کیوں کہ جیسے جیسے ان کی عمر زیادہ ہوتی جائے گی ان کی رفتار بھی کم ہوجائے گی اس طرح ان کا کیر یئر مختصر ثابت ہوگا ۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں نے سری سانتھ کو کئی اچھے مشورے دیے۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گرما گرمی کی وجہ سے تعلقات کشیدہ دکھائی دے رہے تھے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں 32 سال کا ہوں ۔ میں بہت زیادہ ایکسرسائز کرتا ہوں ۔ جمنازیم میں وقت گذارنے کے علاوہ کمر پر وزن باندھ کر بھا گتا ہوں ۔ پہاڑوں پر چڑھتا ہوں اور سائیکلنگ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں بھی میری رفتار کم نہیں ہوئی ہے ۔ میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے اس قدر محنت کرتا ہوں جو عام شخص نہیں کرسکتا ۔ میں جس وقت بولنگ کرتا ہوں میری رفتار 100 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ اس وقت مجھے102 بخار ہوتا ہے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو محنت کرکے اپنی رفتار بڑھانی چاہیے ۔ تاکہ کیریئر کے آخر ی چند سال اس کی رفتار کم نہ ہو ۔ میں مزید دوسال کھیل سکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ سیریز کا کیا نتیجہ ہوگا ۔ شعیب اختر نے کہا کہ اس سال میں شادی کرلوں گا ۔ میری عمر32 سال ہوگئی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ میں شادی کرلوں لیکن لڑکی کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کوچ کے بجائے کپتان کی پاور پریقین رکھتا ہوں کیوں کہ گراؤنڈ میں اس نے ٹیم کو لڑانا ہوتا ہے ۔کوچ کا کردار محدود ہے ۔ شعیب ملک میں قیادت کی صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ ٹیم کو اوپر لاسکتے ہیں
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.