برسبین(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13-نومبر2007)آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انکی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی اسی طرح جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز دو صفر سے اپنے نام کریگی ۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ پہلے میچ میں بریٹ لی نے انتہائی شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیاہے اور وہ پر امید ہیں کہ دوسرے میچ میں بھی وہ اسی طرح عمدہ بولنگ کرینگے۔