UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> ون ڈے کرکٹ میں سفید کی جگہ گلابی بال متعارف کرانے کا فیصلہ

لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک14-نومبر2007) رنگین کپڑوں کے بعد کرکٹ میں ایک اور جدت آنے کا امکان ہے ۔ کرکٹ کی قدیم روایات کے امین میریلیبون کرکٹ کلب نے ون ڈے میچز کیلیے گلابی رنگ کی گیند متعارف کرانے کا پروگرام بنایا ہے ۔کلب کا کہنا ہے کہ اپنے رنگ کی وجہ سے یہ گیندیں سفید بالز کے مقابلے میں بیٹسمین کو نسبتاً زیادہ بہتر طور پر اور کچھ جلدی نظر آتی ہیں ۔ معروف آسٹریلوی کمپنی کوکابرا کی تیار کردہ گیندیں فی الحال آسٹریلیا میں خواتین کرکٹ میچز میں زیر استعمال ہیں ۔ تاہم ایم سی سی پہلے انہیں یونیورسٹی سطح اور سیکنڈ الیون میچز کے دوران تجرباتی طور پر استعمال کرے گا ، اگر یہ آزمائش میں پوری اتریں اور ان سے وابستہ توقعات پوری ہوئیں تو انہیں 2009میں ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ میریلیبون کے شعبہ کرکٹ کے سربراہ جون اسٹیفنسن کا کہنا ہے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ایک روزہ میچز میں استعمال ہونے والی سفید گیند کا رنگ بہت جلد خراب ہونے لگتا ہے اور وہ مٹیالی ہونے کی وجہ سے بیٹسمین کو ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتی ، ہمارا مقصد ایسی گیند کی تیاری ہے جو تادیر اپنی اصل شکل میں برقرار رکھ سکے ۔ ہم نے کوکا برا کو گلابی گیندیں تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے، انہیں ہم تجرباتی طور پر استعمال کریں گے ، کامیابی کی صورت میں ان کا استعمال بڑھایا جائے گا ۔ اسٹیفنسن نے کہا کہ میں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے وابستہ سابق کپتان مائیک گیٹنگ سے درخواست کی ہے کہ کاؤنٹی سیکنڈ الیون ون ڈے میچز گلابی گیندوں سے کرائے جائیں ، تاہم ہمارا ارادہ ہے کہ ہم مذکورہ گیندوں سے ایم سی سی اور یورپ کے درمیان کے شیڈول میچز کے علاوہ یونیورسٹی چیمپئین شپ کے مقابلے کرائیں ۔ مائیک گیٹنگ کا کہنا ہے کہ میں اس تجربہ پر نظر رکھے ہوئے ہوں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے کرکٹ کو آسان اور بہتر بنایا جائے ، میچز میں سفید کے ساتھ اورنج گیند استعمال کی جاچکی ہے ۔ میرے خیال میں یہ نہایت دلچسپ ہوگا ، تاہم ہمیں کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے قبل اس بارے میں کیے جانے والے تجربات کے نتائج سے استفادہ کرنا ہوگا ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.