اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان کی ٹیم تیسرے سے چھٹی جبکہ سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی کے باعث پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم جو اس سے قبل چھٹے نمبر پر تھی اب چوتھے جبکہ بھارت کی ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 936 پوائنٹ کے ساتھ پہلے ، محمد یوسف 915 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، سری لنکا کے سنگاکارا 900 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن چوتھے ، آسٹریلیا کے میتھیوہیڈن چھٹے اور ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس ساتویں، راہول ڈریوڈ آٹھویں ، یونس خان نویں جبکہ چندرپال دسویں پوزیشن پر ہیں۔ باؤلرز میں مرلی دھرن 920 پوائنٹ کے ساتھ پہلے ، مکھایانٹینی 856 پوائنٹ کے ساتھ دوسری ، بھارت کے انیل کمبلے تیسری، شان پولاک چوتھے، شین بونڈ پانچویں ، میتھیو ہوگارڈ چھٹے ، مونٹی پینی سار ساتویں ، آسٹریلیا کے سٹیورٹ کلارک آٹھویں، محمد آصف نویں ، شعیب اختر دسویں پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پچھلے سال عالمی درجہ بندی میں 108پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی اب نئی درجہ بندی میں 99پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔