گوالیار(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15-نومبر2007) بھارت کے دورے میں پاکستانی کرکٹرزکو زیادہ کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن یہ دورہ پاکستانی کھلاڑیوں کيلئے منافع بخش ثابت ہو رہا ہے اور کئی کھلاڑیوں کے مختلف کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ہیں اورکئی کو بھاری معاوضے پر اشتہارات میں کام کرنيکی پیشکش ہو رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں سے معاہدے کيلئے مختلف کمپنیاں رابطہ کر رہی ہیں ان میں آفریدی، شعیب اختر، شعیب ملک اور یونس خان نمايا ں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی کمپنیوں نے معاہدے کر لیے ہیں اور کئی سے مذاکرات حتمی مرحلے میں ہیں۔کئی کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیلی ويژن سے معاہدے کئے ہیں۔