سنچورین (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15-نومبر2007) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شان پولک نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے بے تا ب ہوں اور بہترین کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلاؤں گا شان پولک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اس کو دیکھتے ہوئے کپتان اور ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کہ مجھے دوسرے ٹیسٹ میں موقع دیں شان پولک نے کہا کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ہے اور اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے پھر بھی جگہ بنانے میں جدوجہد کرتارہونگا اور موقع ملا تو شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرونگا