UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں شکست،بھارت نے سیریز اپنے نام کرلی

گوالیار(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16-نومبر2007)بھارت نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ بھارت نے 46.3 اوورز میں 4 وکٹیں کھو کر ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد یوسف ایک رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی طرف سے ٹنڈولکر نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ 4 وکٹیں 159 رنز پر گرنے کے بعد یووراج سنگھ اور مہندر دھونی نے 101 رنز کی ناقابل شکست رفاقت بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ پاکستانی باؤلرز متاثر کن باؤلنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ یووراج سنگھ 53 اور دھونی 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سہواگ نے 43 اور گنگولی نے 5 رنز بنائے۔ شعیب اختر، عمر گل اور افتخار انجم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اوپنرز کی کارکردگی سے مایوس کپتان شعیب ملک نے خود اوپن کی ذمہ داری سنبھالی لیکن یہ جوڑا بھی ٹیم کو اچھا سٹینڈ دینے میں ناکام ہوگیا۔ سلمان بٹ دوسری گیند پر آر پی سنگھ کا نشانہ بن گئے۔ اس طرح بغیر سکور کے پاکستان کی ایک وکٹ گر گئی۔ ان کی جگہ یونس خان کھیلنے آئے پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے پر دونوں کافی پریشر میں آچکے تھے۔ انہوں نے وکٹ بچاتے ہوئے محتاط انداز سے کھیلنا شروع کیا اور دونوں کے درمیان 19 اوورز میں 78 رنز کی رفاقت بنی۔ جب پاکستان کا سکور 78 رنز تھا توشعیب ملک کو ظہیر خان نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 31 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ ان کی جگہ محمد یوسف کھیلنے کیلئے آئے یوسف اور یونس نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 51 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ یونس خان 68 رنز بنانے کے بعد یووراج سنگھ کی گیند پر ان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 104 گیندوں کا سامنا کیا۔ 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا شاہد آفریدی صرف ایک رنز بنانے کے بعد گنگولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کی جگہ مصباح الحق کھیلنے کیلئے آئے۔ مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور محمد یوسف کا بھرپور ساتھ دیا دونوں کی شراکت میں 94 رنز بنے جس نے پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دیا۔ مصباح الحق نے 39 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ سہیل تنویر 6 رنز بنا سکے۔ محمد یوسف کے 99 رنز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس طرح پاکستان نے 6 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ ظہیر خان نے دو، آر پی سنگھ، عرفان پٹھان، یووراج سنگھ اور گنگولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سچن ٹنڈولکر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹیم میں عبدالرحمن کی جگہ فاسٹ باؤلر راؤ افتخار انجم کو شامل کیا گیا تھا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.