UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> سنجو باباسے جیل میں ملاقات کرنے کی خواہش ہے، شعیب اختر

گوالیار (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16-نومبر2007) پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کرکٹ سے ہٹ کر ایک بار پھر شہ سر خیوں میں جگہ بنالی ہے ۔ راولپنڈی ایکسپریس نے پونا کی جیل میں قید بولی وڈ اسٹار سنجے دت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اپنی اپنی فیلڈ کے سپر اسٹار اچھے دوست بتائے جاتے ہیں ، اور اس سے قبل مل بھی چکے ہیں ۔ شعیب اختر کے لئے پبلک ریلشننگ کا کام کرنے والی کمپنی کے بابی خان اس ملاقات کے لئے کوششیں کررہے ہیں تاکہ وہ پونا کی یوروادا جیل میں اپنے دوست سے مل سکیں ۔کمپنی کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر بابی خان کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ منا بھائی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد ان کی رہائی کے لئے دعائیں کررہی ہے ۔ شعیب نے ایک دن قبل سنجے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ شعیب اختر بھی سنجے کے بڑے پرستار ہیں ۔ جب سے سنجے جیل میں ہیں پاکستانی فاسٹ بولر وہ پہلی بڑی شخصیت ہیں جنہوں نے ان کی بہن پریا کے ذریعے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ بابی نے کہا کہ ہماری کمپنی نے پریا کو شعیب اختر کی خواہش کے بارے میں بتایا ہے تا کہ وہ ملاقات کا انتظام کرسکیں ۔ سنجے کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ20 نومبر کو ہوگا ۔ اگر ان کی ضمانت ہوگئی توجیل میں یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی ۔ اس صورت میں دورے کے بعد شعیب اختر ، سنجے کی پالی ہل کی رہائش گاہ پر ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ سنجے اچھے انسان ہیں ۔ پاکستان میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے ۔ میں کئی خاندانوں کو جانتا ہوں جو سنجے کے لئے خصوصی دعائیں کررہے ہیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں نے سنجے کے لئے خاص تحفہ لیا ہے جو میں انہیں علیٰحدگی میں دوں گا ۔کسی کو اس بارے میں بتانا نہیں چاہتا ۔ شعیب اختر اور سنجے دت کو مہیش بھٹ کی فلم گینگسٹر میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے دونوں نے مسترد کردیا تھا ۔ تاہم شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اب اگر انہیں کسی بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ قبول کرلیں گے۔ انہوں نے کہا میں زندگی میں زیادہ ذمے داریاں لینا چاہتا ہوں اور شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، تاہم ہونے والی بیوی پاکستانی ہوگی یا انڈین اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.