گوالیار (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16-نومبر2007) پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف بھارت کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔وہ ایک روزہ کرکٹ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے آٹھویں بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بروس ایڈگر 1981ء میں بھارت کے خلاف، آسٹریلیا کے جونز 1985ء میں سری لنکا کے خلاف، ویسٹ انڈیز کے رچرڈ سن 1985ء میں پاکستان کے خلاف، زمبابوے کے اینڈی فلاور 1999ء میں آسٹریلیا جبکہ 2000ء میں کیمپ بیل نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کے سروان 2002ء میں بھارت کے خلاف جبکہ آسٹریلیا کے بریڈ ہوج 2007ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔