کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سینٹرل کنٹریکٹ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لئے ہوگا۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی اے کیٹگری میں شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، شعیب اختر، شاہد آفریدی، عمر گل، عبدالرزاق، محمد آصف، بی کیٹیگری میں سلمان بٹ، محمد سمیع، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، دانش کنیریا، کامران اکمل، سی کیٹیگری میں عمران نذیر، راؤ افتخار ، فیصل اقبال، مصباح الحق اور یاسر عرفات، ڈاکٹر نسیم اشرف نے واضح کیا کہ مذکورہ 20 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی سلیکشن کمیٹی دیگر کھلاڑیوں کو منتخب کرسکتی ہے نیز کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی پرفارمنس مدنظر رکھتے ہوئے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔