اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-نومبر2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور ریکارڈ یافتہ بیٹسمین محمد یوسف کیخلاف متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کے منتظمین نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں سماعت کیلئے طلب کرلیا گیا ہے، یاد رہے کہ محمد یوسف متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا مگر بعد میں انہوں نے یہ معاہدہ ختم کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا تھا،اب متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کے منتظمین نے محمد یوسف کو معاہدہ توڑنے پر سماعت کیلئے طلب کیا ہے اور اس بارے میں آئی سی ایل نے باقاعدہ طور پر انہیں قانونی نوٹس بھی جاری کیا ہے۔