UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم کا اعلان،سمیع کی واپسی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-نومبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اعلان کر دیا۔15 رکنی ٹیم میں شاہد آفریدی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے جبکہ کمک کے طور پر جانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی15 رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا، فاسٹ باؤلر محمد سمیع کو راؤ افتخار انجم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی لیکن ذرائع کے مطابق ان کو کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زبردست اصرار کے بعد ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ مڈل آرڈر میں فیصل اقبال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سپنر کے طور پر لیگ سپنر دانش کنیریا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔ اس طرح ٹیم میں دو ریگولر سپنرز، 4 فاسٹ باؤلرز، دو وکٹ کیپر اور7 بلے باز شامل کئے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں سہیل تنویر کو موقع نہیں ملا تھا اور نہ ہی ان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب حیران کن طور پر ان کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ قومی ٹیم آخری ون ڈے کے بعد بھارت کے خلاف3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ ٹیسٹ میچ دہلی، کولکتہ اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کو چنا گیا۔ حال ہی میں ہونے والی ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، یاسر حمید، فیصل اقبال، مصباح الحق، وکٹ کیپرز کامران اکمل اور سرفراز احمد، شعیب اختر، عمر گل، سہیل تنویر، محمد سمیع، دانش کنیریا اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22نومبر سے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.