سنچورین(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-نومبر2007)ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور56 اوورز میں8وکٹوں پر187 رنز بناسکی جبکہ اوپنر کمنگ 48 رنز بنا کر سٹین کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور پویلین میں واپس لوٹ آئے، گیند ان کے سر پر لگی۔ ونسنٹ نے 33، فلیمنگ نے 43 رنز بنائے۔ سٹین نے 42 رنز کے عوض4، نیل نے 42 رنز کے عوض2، نتینی نے 51 اور کیلس نے 42رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ویٹوری نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔