UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> آخری ون ڈے پاکستان اور سیریز بھارت نے جیت لی

جے پور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007)پاک بھارت ون ڈے سیریز کے آخری اور پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 31رنز سے ہرا دیا۔اس سے قبل صبح بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز کپتان شعیب ملک رہے جنہوں نے 89رنز بنائے ان کے علاوہ محمد یوسف نے 74رنز کی اننگز کھیلی۔سلمان بٹ نے 36اور سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فواد عالم نے 32رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔پاکستان کی اننگز میں 32فاضل رنز بھی شامل تھے۔بھارت کی طرف سے سری سانتھ نے 10اوورز میں 52رنز دے کر 3وکٹیںحاصل کیں ان کے علاوہ پٹھان، کارتک اور یوووراج نے بالترتیب 59،62اور 47رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔306رنز کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 275رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔گزشتہ دونوں ایک روزہ کے ہیرو لٹل ماسٹر سچن جے پور ون ڈے میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 27رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے۔بھارت کی طرف سے پانچویں وکٹ کی شراکت میں شرما اور یووراج کی شراکت میں81رنز بنے اور اس موقع پر لگ رہا تھا کہ بھارت اس میچ میں کامیابی حاصل کر لے گامگر شرما اور یووراج کے آؤٹ ہونے کے بعد امیدیں دم توڑ گئیں۔روہیت شرما نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52رنز سکور کئے، یووراج سنگھ نصف سنچری کرنے کے بعد مزید سکور میں اضافہ نہ کر سکے اور اگلی ہی بال پر سرفراز کے ہاتھوں عمر گل کا شکار بن گئے۔ان کے علاوہ پٹھان نے 43رنز سکور کئے پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر کامیاب باؤلر ثابت ہوئے اور 49رنز کے عوض 4بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ کپتان شعیب ملک نے 3اور راؤافتخار نے 2وکٹیں حاصل کیںکپتان شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.