سنچورین(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) ساؤتھ افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 59 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پہلی اننگز میں ساؤتھ افریقہ نے 383 رنز بنائے۔ اس میں جیک کیلس کے 131 اور ہاشم آملہ کے 103 رنز بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گلیسپی نے 5 ، مارٹن اور برائن نے 2-2 اور ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فلیمنگ 54 اور سٹائرس 29 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ رنز نہ بنا سکا۔ 3 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 6 وکٹ حاصل کئے۔ نتینی اور کیلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ساؤتھ افریقہ کے سٹین کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا