جے پور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ لیگ کی طرف سے محمد یوسف کے خلاف قانونی کارروائی کا دفاع کرنے کے لئے بھارتی وکیل کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف کو انڈین کرکٹ لیگ کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے پر لیگل نوٹس موصول ہوا ہے جس کی سماعت نئی دہلی ٹیسٹ سے ایک دن قبل 21 نومبر کو ہوگی۔ انڈین کرکٹ لیگ نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ یوسف نے لیگ کے لئے معاہدہ کیا اور 25 فیصد رقم بھی حاصل کرلی ۔