دبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) انٹرنيشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترين رينکنگ جا ری کردی ہے جس کے مطابق آسٹريليا کی ٹيم بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کی ٹيم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ آسٹريليا اور جنوبی افريقہ کے درميان فرق کم ہوتا جا رہا ہے،درجہ بندی ميں عالمی چیمپئن آسٹريليا 128پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افريقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، نيوزی لينڈ 114کے ساتھ تیسرے ، بھارت 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچويں ، انگلينڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور پاکستان 105 پوائنٹ کے ساتھ ساتويں نمبر پر ہے۔ ماضی ميں دہشت کی علامت ويسٹ انڈيز کی ٹيم 102پوائنٹس کے ساتھ آٹھويں نمبر پر ہے۔ بنگلہ ديش 48پوائنٹس کے ساتھ نويں اور آئرلينڈ 28پوائنٹس کے ساتھ دسويں نمبر پر ہے جبکہ زمبابوے 17پوائنٹس کے ساتھ گيارہويں اور کينيا بارہويں نمبر پر ہے ۔بیٹنگ میں پونٹنگ پہلے ، اينڈريو سائمنڈ دوسرے ، ميتھيو ہيڈن تيسرے ، گريم اسمتھ چوتھے ، کيون پيٹرسن پانچويں ، مائيکل ہسی چھٹے ، رام نريش سروان ساتويں ،محمد يوسف آٹھويں ، کرس گيل نويں اور سچن ٹنڈولکر دسويں نمبر پر ہيں۔ باؤلرز کی فہرست ميں شان پولاک پہلے ، شين بونڈ دوسرے ، ناتھن بريکن تيسرے ، چمندا واس چوتھے اور مرلی دھرن پانچويں ، ڈينئل ويٹوری چھٹے ، مکھايا اين تينی ساتويں ، بريڈ ہوگ آٹھويں ، بريٹ لی نويںاور پرويز معروف دسويں نمبر پر ہيں ۔