سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا، ون ڈے سکواڈ سے ٹی ٹوئنٹی کپتان کیمرون وائٹ کو ڈراپ کر دیا گیا ۔ بدھ کو قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اینڈریو ہلڈچ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ سری لنکا کے خلاف 30 جولائی سے شروع ہونے والے دورہ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ٹیم 30 جولائی کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ پانچ اگست سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی کپتان کیمرون وائٹ کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جس میں حالیہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ نے کیمرون وائٹ کپتان‘ بریڈ ہیڈن ،وکٹ کیپر‘ شین واٹسن ‘ ڈیوڈ وارنر‘ شان مارش‘ ڈیوڈ ہسی‘ ایرون فنچ‘ سٹیون سمتھ‘ جان ہیسٹنگز ‘ مچل جانسن ‘ بریٹ لی ‘ جیمز پیٹن سن اور سٹیو اوکیفی شامل ہیں ۔ آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ نے مائیکل کلارک کپتان‘ بریڈ ہیڈن وکٹ کیپر،‘ شین واٹسن ‘ رکی پونٹنگ‘ مچل جانسن‘ ڈیوڈ ہسی‘ شان مارش‘ سٹیون سمتھ ‘ جان ہیسٹنگز‘ مائیکل ہسی‘ بریٹ لی ‘ زوئیر دھورتی‘ جیمز پیٹن سن اور ڈگ بولنجرز شامل ہیں ۔دورے کے دوران کینگروز کی ٹیم دو ٹی ٹونٹی، پانچ ایک روزہ جب کہ تین ٹیسٹ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔آسٹریلوی ٹیم دورے کا آغاز 6 اگست کو ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 10 اگست کو پالے کیلی دوسرا میچ 14 اگست کو ہمبنٹوٹا تیسرا 16 اگست کو ہمبنٹوٹا چوتھا میچ 20 اگست کو کولمبو جب کہ پانچواں اور آخری میچ 22 اگست کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 31 اگست سے چار اگست تک گالے میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 8 سے 12 ستمبر تک پالے کیلی میں جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 ستمبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔