لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت ملنے والی رقم سے مطمئن نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے اے، بی اور سی کیٹیگری کيلئے بالترتیب ساڑھے تین لاکھ، اڑھائی لاکھ اور2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا مگر بورڈ نے پرانے معاوضوں یعنی اڑھائی، ڈیڑھ اور ایک لاکھ روپے کو برقرار رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں پر سے معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے بنایا جائے۔ بورڈ نے پرفارمنس کو بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خراب کارکردگی پر کیٹیگری تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ کی اس شق پر بھی ناخوش ہیں۔