لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،نوجوان کھلاڑی محنت اور لگن سے خود کو منوائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بحال ہونی چاہیے،بھارت کے خلاف جہاں بھی سیریز کھیلی جائے ہم کھیلنے کے لیے تیارہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ کسی سفارش کی بجائے اپنے کھیل میں محنت اور لگن سے کام لیں۔ نائب کپتان محمد حفیظ نے کہاکہ جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہے تاہم انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔