کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ طور پر سری لنکا پریمیئر لیگ کو اگست 2012تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شریک کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے ایونٹ کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہوئی جس کے بعد ہمیں محسوس ہوا کہ لیگ کا انعقاد مقررہ وقت پر ممکن نہیں، اس لیے اسے آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا۔