UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> شعیب ملک قومی ٹیم میں شامل ،وقار‘مصباح کا ویلکم

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کر کٹ بورڈ ی سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے ،اس طرح دورہ زمبابوے پر جانے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد اب 17ہو گئی ہے ۔شعیب ملک دورہ زمبابوے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین محسن حسن خان نے شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں کہا ہے کہ شعیب ملک کا نام پہلے ہی دورہ زمبابوے کے لئے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھ اب جب ان کو پی سی بی کی اینٹگریٹی کمیٹی نے کلیئر قرار دے دیا ہے تو ہمیں ان کو ٹیم میں شامل کر نے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے ۔قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ وقار یو نس نے سابق کپتان کی ٹیم میں واپسی کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ شعیب ملک میں ابھی کافی کر کٹ باقی ہے ۔بعدازاں شعیب ملک نے کہا ہے کہ کر کٹ بورڈ کی طرف سے کلیئرنس اور میری ٹیم میں واپسی میں کسی قسم کا کو ئی سیا سی عمل دخل نہیں ہے میں مکمل طوپر میرٹ پر کلیئر ہوا ہوں اور ٹیم میں واپسی بھی میرٹ پر ہوئی ہے ۔ کیمپ جوائن کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ میں اپنی کار کردگی سے اپنی واپسی کو بہتربناؤں ۔انہو ں نے کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں کسی قسم کے سیا سی دباؤ کے نتیجے میں واپس آیا ہوں میں کر کٹ بورڈ کو درکار تمام دستاویزات فراہم کی ہیں جن کے بعد مجھے کلیئر کیا گیا ہے ۔اپنے اکاؤنٹ کی رقم کے بارے میں دستاویز ات فراہم کر نے میں تاخیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ جنوبی ایشیا کے تما م کر کٹرز کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ وہ اپنے ما لی معاملات میں اتنا غور نہیں کرتے جس کے نتیجے میں مجھے دستاویزات فراہم کر نے میں تاخیر ہوئی انہوں نے کہاکہ کر کٹ بورڈ کا حق ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی سے اس کے اثا ثوں کے بارے میں پو چھ سکتا ہے اس لئے پی سی بی نے جو کچھ مجھے پوچھا میں ان کو فراہم کر دیا ۔وقار یونس کے استعفے کے بارے میں شعیب ملک نے کہاکہ میں اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا اس لئے کوئی بات نہیں کر سکتا تاہم ایک بات ضرور ہے کہ وقار یونس ہمارے لیجنڈ کر کٹر ہیں اور انہوں نے پاکستان کر کٹ کے لئے بہت کچھ کیا ہے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.