لاہور(سپورٹس ڈیسک) عدنان اکمل اور اعزاز چیمہ نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ڈبیو کیا۔ 26سالہ وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے 186 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل ان کے بھائی کامران اکمل پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں، عدنان اکمل 5 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ 32 سالہ اعزاز چیمہ کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے 187 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، اعزاز چیمہ داہیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔