نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر کاکہنا ہے کہ شعیب اختر بلی جیسے دکھائی دے رہے ہیں لیکن میڈیا میں ان کے چاہنے والے شعیب کو شیربناکرپیش کررہے ہیں۔حالانکہ اب ان میں دم خم نہیں ہے۔منگل کو پریکٹس سیشن کے دوران شعیب اختر کھلونا نما شیر ساتھ لائے اور فوٹو گرافر کودیکھ کر تصاویر بنواتے رہے ۔