UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پاکستان کی تیسرے ون ڈے میں 28رنز سے کامیابی ، زمبابو ے کیخلاف وائٹ واش مکمل

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 28 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا، اعزاز چیمہ کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ جبکہ یونس خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 270 رنز بنا کر زمبابوے کو جیتنے کیلئے 271 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان 81، اسد شفیق 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 23، عمران فرحت نے 37، شعیب ملک نے 14 رنز بنائے۔ مصباح الحق 29، عدنان اکمل 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی طرف سے چمگبورا نے 2 جبکہ وٹوری، جاروس اور پرائس نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کی ٹیم کو دونوں اوپنرز سباندا اور چبھابھا نے 110 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی، تاہم دونوں اوپنرز کی ففٹیز رائیگاں گئیں اور میزبان ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، 110 کے مجموعے پر سباندا کی وکٹ گرنے کے بعد 120 پر نئے آنیوالے ٹیلر بھی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پاکستانی باؤلرز نے میزبان ٹیم کو کھیل پر حاوی ہونے کی اجازت نہ دی۔ چبھابھا 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور مقررہ پچاس اوورز میں زمبابوین ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے سیریز کا تیسرا میچ 28 رنز سے جیت کر میزبان ٹیم کیخلاف وائٹ واش کردیا، پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے 4، یاسر شاہ نے 2، سہیل خان اور شعیب ملک نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ اعزاز چیمہ کو شاندار باؤلنگ کرانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، یونس خان کو سیریز میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں نئے باؤلر یاسر شاہ کو موقع دیا جو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.