نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک21-نومبر2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سہیل تنویر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اگر بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کو موقع ملا تو وہ ون ڈے کی طرح ٹیسٹ میں بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کريگی۔