میلبورن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک21-نومبر2007) سری لنکن جادو گر مرلی دھرن نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز اس امید پر کیا تھا کہ وہ سابق کینگرو لیگ اسپنر شین وارن کا سب سے زیادہ708 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ انہی کی سرزمین پر توڑ دیں گے اس کے لیے ان کے پاس دو ٹیسٹ تھے ، لیکن آسٹریلوی بیٹسمینوں نے ان کا خواب چکنا چور کردیا ۔ مرلی کو اس اعزاز سے محروم رکھنے پر شین وارن نہایت مسرور ہیں۔ اپنی خوشی کا اظہار انہوں نے رکی پونٹنگ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرکے کیا ہے ۔ وارن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے یہ امر انتہائی اطمینان بخش ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی ریکارڈ پر میرا قبضہ مزید چندہفتوں تک برقرار رکھنا ممکن بنایا ، تاہم میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ محض اس وقت تک کی بات ہے جب تک مرلی اسے حاصل نہ کرلے ۔ آسٹریلوی ٹیم نے منگل کو سری لنکاکے خلاف دوٹیسٹ پر مشتمل سیریزمیں دو صفر سے ہرا کر کلین سویپ کیا