ہوبارٹ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) ساؤتھ افریقی امپائر روڈی کرٹزن نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز سنگاکارا کو غلط آؤٹ دینے پر ان سے معذرت کی۔ سنگا کارا ٹیسٹ کیریئر کی 7ویں ڈبل سنچری کے قریب پہنچ چکے تھے۔ جے وردھنے کا کہنا ہے کہ سنگا کارا کو بہت دکھ ہوا۔ لیکن غلطی انسانی فطرت کا حصہ ہے۔ گیند ان کے کندھے سے لگ کر پونٹنگ کے ہاتھوںمیں گئی۔