UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے آسٹریلوی کوچ مدد گار ثابت ہوگا، شعیب اختر

لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے جیف لاسن کی بطور کوچ تقرری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک آسٹریلوی کوچ ہی پاکستان کو ایسی ٹیم میں ڈھال سکتا ہے جو دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے سکے۔ میں ان کے پاکستان آنے کا مشتاق ہوں۔ وہ ہمیں اٹھا کر اس لیول پر لے جا سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم ورلڈ فاتح بن سکے۔ میں نے ہمیشہ آسٹریلوی سوچ سے محبت کی ہے۔ وہ ہمیشہ جیت کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔ لیکن اگر وہ ہار بھی جائیں تو آخری گیند تک جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔ مجھے اعتماد ہے کہ لاسن آسٹریلیا کو ہرانے میں ہمارے مددگار ثابت ہوں گے۔ کیونکہ وہ آسٹریلوی ٹیم کی کمزوریوں اور ان کے مضبوط پوائنٹ سے واقفیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی ٹیموں خاص طور پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کو آسٹریلوی کوچ ڈیو واٹمور سے بہت فائدہ ہوا۔ آسٹریلوی کوچز کی سوچ برصغیر کے لوگوں سے مختلف ہے۔ وہ معمولی چیزوں کے بارے میں بھی علم رکھتے ہیں اور اس پر کام کرتے ہیں جبکہ برصغیر کے لوگ کسی اور طرح سوچتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے پاس فاسٹ باؤلرز کی لائن اپ بہت مضبوط ہے اور لاسن اس نظریے کے قائل ہیں کہ فاسٹ باؤلرز ٹیم کو میچ جتوا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی کوچنگ میں میری اپنی پرفارمنس بھی بہتر ہو گی۔ شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ نیو ساؤتھ ویلز میں سٹیووا اور مارک ٹیلر نے بھی ان سے مدد لی۔ میں بڑی شدت سے آسٹریلوی ٹیم کے ٹور کا انتظار کر رہا ہوں اور میری خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم میری موجودگی میں کم از کم ایک سیریز آسٹریلیا سے جیتے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.