لندن(سپورٹس ڈیسک) لندن میں پاکستانی کرکٹرزکیخلاف کرپشن اوردھوکہ دہی کیس کی سماعت ہفتہ وارتعطیلات کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگی۔ پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمدعامرکیخلاف کرپشن اوردھوکہ دہی کیس کی سماعت لندن کی سدک کراوٴن کورٹ میں جاری ہے۔ جمعے کوسماعت کے تیرہویں روز وکیل استغاثہ آفتاب جعفرجی نے فاسٹ بالر محمد آصف سے جرح مکمل کرلی تھی۔ سماعت ہفتہ وارتعطیلات کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگی جس میں وکیل استغاثہ آفتاب جعفرجی، سلمان اورآصف کے وکلاء اختتامی تقاریر کریں گے۔